پاک فوج میں خواتین کے لیے کیپٹن بننے کا موقع – لیڈی کیڈٹ کورس 28 کا اعلان

پاکستان آرمی کی جانب سے خواتین امیدواروں کے لیے لیڈی کیڈٹ کورس 28 کے تحت کیپٹن کے عہدے پر بھرتی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرکاری اشتہار کے مطابق ملک بھر سے اہل خواتین امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں۔

اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ بھرتی مختلف کورز میں کی جائے گی جن میں کور آف انجینئرز، کور آف سگنلز (انفارمیشن ٹیکنالوجی)، کور آف آرڈیننس، کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ، اور آرمی ایجوکیشن کور شامل ہیں۔

اہلیت اور تعلیمی معیار

کور آف انجینئرز کے لیے بی ای یا بی ایس جیو انفارمیٹکس کی ڈگری درکار ہے۔

کور آف سگنلز (آئی ٹی) کے لیے بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس ڈیٹا سائنس، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ، بی ایس سسٹمز انجینئرنگ، بی ایس انفارمیشن سیکیورٹی یا بی ایس سائبر سیکیورٹی کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔

کور آف آرڈیننس کے لیے بی ای یا بی ایس کیمیکل انجینئرنگ لازمی ہے۔

کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے لیے بی ای یا بی ایس بائیومیڈیکل انجینئرنگ یا بی ای یا بی ایس مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری درکار ہے۔

آرمی ایجوکیشن کور کے لیے جغرافیہ یا ایم ایس سی یا بی ایس سولہ سالہ تعلیم کے ساتھ ایجوکیشن کی اہلیت بیان کی گئی ہے۔

عمر کی حد

اشتہار کے مطابق امیدوار کی عمر یکم مئی 2026 تک 28 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست دینے کا طریقہ اور تاریخیں

آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 دسمبر 2025 سے ہوگا جبکہ آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے پاک فوج کی سرکاری ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

سلیکشن اور رجسٹریشن مراکز

اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت، حیدرآباد، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفرآباد، فیصل آباد، خضدار، پانو عاقل اور تربت میں قائم قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ مراکز سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ موقع اُن خواتین کے لیے پیش کیا گیا ہے جو پیشہ ورانہ تعلیم کے ساتھ پاک فوج میں کیپٹن کے طور پر خدمات انجام دینے کی خواہشمند ہیں۔

Leave a Comment