وفاقی وزارتِ دفاع کی جانب سے تجزیہ کار کے عہدے پر بھرتی کے لیے باقاعدہ سرکاری اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اشتہار کے مطابق مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 109 آسامیوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
تعلیمی اہلیت:
امیدوار کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ کسی مقامی یونیورسٹی یا کسی معتبر غیر ملکی یونیورسٹی سے بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہونا لازمی ہے، جس میں کم از کم 16 سالہ تعلیم شرط ہے۔ اشتہار کے مطابق درج ذیل شعبہ جات میں تعلیم رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے:
کمپیوٹر سائنسز، کمپیوٹر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، آر ایس اینڈ جی آئی ایس، انفارمیشن سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، نیٹ ورکنگ انجینئرنگ، ٹیلی کام انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرانکس انجینئرنگ، ریاضی، فزکس، شماریات، زرعی معاشیات، اکنامیٹرکس، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، بین الاقوامی تعلقات، ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز، مینجمنٹ سائنسز، پراجیکٹ مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، ماس کمیونیکیشن، نفسیات، فارسی، ہندی، روسی، تامل، عربی، ترکی، انسانی حقوق قانون، بین الاقوامی قانون اور ایل ایل بی۔
آسامیوں کی تعداد:
کمپیوٹر سائنسز: 37 اسامیاں
انجینئرنگ: 13 اسامیاں
نیچرل سائنسز: 3 اسامیاں
اکنامکس: 9 اسامیاں
پولیٹیکل سائنس و بین الاقوامی تعلقات: 15 اسامیاں
مینجمنٹ سائنسز: 7 اسامیاں
اکاؤنٹنگ و فنانس: 2 اسامیاں
سماجی علوم: 8 اسامیاں
لسانیات: 10 اسامیاں
قانون: 5 اسامیاں
کل اسامیاں: 109
عمر کی حد:
بی ایس (16 سالہ تعلیم): 30 سال
ایم ایس یا ایم فل (18 سالہ تعلیم): 35 سال
پی ایچ ڈی: 40 سال
ملازمت کی نوعیت:
یہ ملازمت کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی جو کارکردگی کی بنیاد پر 60 سال کی عمر تک قابلِ توسیع ہو سکتی ہے۔
اہم شرائط:
- صرف اہل امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
- ٹیسٹ یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کوئی سفری یا یومیہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا
- محکمہ آسامیوں کی تعداد میں کمی، اضافہ یا بھرتی منسوخ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
- غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں کنٹریکٹ ختم کیا جا سکتا ہے۔
- منتخب امیدواروں کو پرکشش تنخواہی پیکج، کیریئر میں ترقی کے مواقع اور بہتر کام کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔
درخواست دینے کا طریقہ:
درخواست گزاروں کو آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ www.recruitments.com.pk پر پُر کرنا ہوگا۔
درخواست فیس:
درخواست فیس: 2500 روپے
فیس ون لنک ون بل، بینک، خودکار ٹیلر مشین، انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، ایزی پیسہ، جاز کیش یا ٹی سی ایس ایکسپریس کاؤنٹرز کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔ جمع شدہ فیس ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہوگی۔
درخواست کی آخری تاریخ:
11 جنوری 2026
