قومی احتساب بیورو میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان، آن لائن درخواستیں طلب

حکومتِ پاکستان کے ماتحت قومی احتساب بیورو کی جانب سے ہیڈکوارٹر اور علاقائی دفاتر میں مختلف آسامیوں پر خدمات کے حصول کے لیے باقاعدہ سرکاری اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں ایک سالہ معاہدے کی بنیاد پر کی جائیں گی، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش موجود ہوگی۔ اشتہار کے مطابق درخواستیں صرف پاکستانی شہریوں سے طلب کی گئی ہیں۔

دستیاب آسامیوں کی تفصیل

نمبر آسامی کا نام تعیناتی کی جگہ آسامیوں کی تعداد ماہانہ معاوضہ عمر کی حد
1 جونیئر ایکسپرٹ (انٹیلی جنس) اسلام آباد، لاہور 2 264000 روپے 55 سال
2 جونیئر ایکسپرٹ دوم (انٹیلی جنس) اسلام آباد، کراچی 3 198000 روپے 55 سال
3 اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل اول (انٹیلی جنس) لاہور، اسلام آباد، گلگت، گوادر، چمن 6 88000 روپے 55 سال
4 اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل دوم (انٹیلی جنس) اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان 5 71500 روپے 52 سال
5 اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل دوم (ریسپشنسٹ) اسلام آباد 1 71500 روپے 35 سال

 

اضافی آسامیوں کی تفصیل

نمبر آسامی کا نام تعیناتی کی جگہ آسامیوں کی تعداد ماہانہ معاوضہ عمر کی حد
6 اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل سوم (ٹرانسپورٹ) اسلام آباد، لاہور 2 60500 روپے 42 سال
7 اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل سوم (نائب قاصد) اسلام آباد 2 60500 روپے 38 سال

 

اہلیت کی اہم شرائط

اشتہار کے مطابق:

  • تمام امیدواران کی تعلیمی اہلیت اور تجربہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک قابلِ قبول ہوگا

  • صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا

  • دوہری شہریت رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے

  • سیکیورٹی کلیئرنس حتمی تقرری کے لیے لازمی ہوگی

  • ٹی اے اور ڈی اے قابلِ قبول نہیں ہوگا

  • ماہانہ معاوضہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق قابلِ ٹیکس ہوگا

درخواست دینے کا طریقۂ کار

درخواستیں صرف آن لائن قومی روزگار پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔

تفصیل معلومات
درخواست کا طریقہ آن لائن
ویب سائٹ قومی روزگار پورٹل
آخری تاریخ 02 جنوری 2025

 

اسسٹنٹ سپورٹنگ پرسنل سوم (ٹرانسپورٹ، نائب قاصد) کے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ فارمیٹ میں بذریعہ ڈاک 02 جنوری 2026 تک ارسال کریں۔

قومی احتساب بیورو میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

 

Leave a Comment