نادرا میں جونیئر ایگزیکٹو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھرتی کا اعلان – درخواستیں طلب

حکومتِ پاکستان کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے خواتین امیدواروں کے لیے جونیئر ایگزیکٹو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی اسامیوں پر بھرتی کا سرکاری اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ اشتہار کے مطابق یہ بھرتی نادرا ایمپلائز سروس ریگولیشنز 2002 کے تحت کی جا رہی ہے اور صرف متعلقہ تحصیل کی خواتین رہائشی امیدوار درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔

عہدہ:
جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) – خواتین

عمر کی حد:
زیادہ سے زیادہ 25 سال

تعلیمی اہلیت:
انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیم

متعلقہ شعبے میں ایک سالہ تجربہ رکھنے والی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی

تمام اسناد اور سرٹیفکیٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن یا متعلقہ تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ ہونا لازم ہے

تحصیل اور آسامیوں کی تعداد:
تحصیل جدبہ: 1 اسامی
تحصیل کندر: 1 اسامی

اہم شرائط و ضوابط:
صرف متعلقہ تحصیل کی خواتین رہائشی امیدواروں کو شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی بنیاد پر ٹیسٹ اور انٹرویو کی اجازت دی جائے گی

ادارے کو اشتہار منسوخ کرنے یا درخواست کسی بھی مرحلے پر مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا

غیر مکمل درخواستیں یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا

عمر میں رعایت پہلے ہی شامل ہے، مزید کسی رعایت کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی

صرف شارٹ لسٹ ہونے والی امیدواروں کو ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا

سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والی امیدواروں کو ٹیسٹ کے وقت این او سی فراہم کرنا ہوگا

غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں امیدوار نااہل قرار دی جائے گی

منتخب امیدوار کو چھ ماہ کی پروبیشن مدت مکمل کرنا ہوگی جو کارکردگی کی بنیاد پر بڑھائی جا سکتی ہے

طبی فٹنس اور کردار کے سرٹیفکیٹس جمع کرانا لازم ہوں گے

یہ تقرری مخصوص مقام کے لیے ہوگی، تبادلے کی کوئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی

ٹیسٹ اور انٹرویو کے دوران موبائل فون، اسمارٹ واچ یا دیگر الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہوگی

ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کوئی سفری یا یومیہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا

درخواست دینے کا طریقہ:
امیدواروں کو آن لائن درخواست فارم نادرا کی کیریئر ویب سائٹ پر پُر کرنا ہوگا، جہاں سے نمونہ ٹیسٹ اور درخواست گائیڈ بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

درخواست کی آخری تاریخ:
4 جنوری 2026

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ منتخب امیدوار کو مستقل تقرری یا ریگولرائزیشن کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔

نادرا میں جونیئر ایگزیکٹو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھرتی کا اعلان
نادرا میں جونیئر ایگزیکٹو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بھرتی کا اعلان

Leave a Comment